Miqbal4

نوجوان نسل کے لئے ایک پیغام

ہم ایسے معاشرے میں پلے ہیں کہ بہت سی چیزوں کا شکوا کر سکتے ہیں۔ ہمارا معاشرع ہر سطح پر ٹوٹا ہے۔ ہمارا فیملی سسٹم ظلم، سیاسی نظام کرپشن، اور مزہبی رہنما سیاست کا شکار ہیں۔ کتنے لوگ ہیں جنہے ہمارا معاشرع مایوس کرتا ہے۔ عورت، غریب، مزدور، مزہبی اقلیتیں۔اس صورتِ حال میں ہماری ذمہ داری کم نہیں ہوتی، کافی بڑھ جاتی ہے۔اس ذمہ داری کو پورا کرنے کیلئے ہمیں کچھ حقائق کو ذہن میں رکھنا ہوگا۔  تبدیلی گھر سے ہی آتی ہے۔ ہمیں اس بات کا اندازہ ہونا چاہیئے کہ ہمارے والدین اپنی پوری کوششوں کے باوجود ہمارے معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ لیکن ان کہ دکھائے رستے پر بلا سمجھ چلنا اتنا ہی غلط ہے جتنا ان کے طور طریقوں کو بلا مقصد تنقید کا نشانا بنانا۔ اگر ہم اپنے آپ…

Category : Shikva
Tags :
Amjad-Sabri-dead

امجد صابری کو کیوں مارا گیا؟

امجد صابری کے قتل کے بعد اکثر لوگ یہ سوال کر رہے ہیں کہ ایک ایسا آدمی جو سب سے محبت کرتا تھا اور کسی سے نفرت نہیں کرتا تھا، کسی سے دشمنی نہیں کرتا تھا، اٗسے کیوں مارا گیا؟ مجھے یہ سوال انتہائی نادان لگا اور میں اس سوال کا جواب ان ہی کہ گھر کی سب سے مشہور قوالی ’بھر دو جھولی میری یا محمّد‘ کے کچھ اشعار کی صورت میں پیش کرتا ہوں: تمہارے آستانے سے زمانہ کیا نہیں پاتا، کوئی بھی در سے خالی مانگنے والا نہیں جاتا ۔۔۔ بھر دو جھولی میری یا محمّد، لوٹ کر میں نہ جاؤں گا خالی کچھ نواسوں کا صدقہ عطا ہو، در پہ آیا ہوں بن کہ سوالی ۔۔۔ زندگی بخش دی بندگی کو، آبرو دینِ حق کی بچا لی، وہ محمّد کا پیارا نواسا، جس نے سجدے میں گردن…

Category : Shikva
Tags :
Martin_Luther_King_-_March_on_Washington

کیا ہم واقع تعصب کا شکار ہیں؟

تعصب۔ یہ لفظ میں نے اپنے گردونوا میں اکژر سنا ہے، گویا بچپن سے۔ اور حالیہ کراچی میں ایم کیو ایم کہ دفہ میں۔ کیا اس میں کوئی سچائی ہے؟ یہ زہر ہمارے گھر میں آیا کیسے؟ برطانوی راج میں بر صغیر کی عوام کے ہر طبقے کا راج سے الگ رشتہ تھا۔ ایک طرف تھے جناح اور اقبال جیسے رہنما جواعلیٰ تعلیم حاصل کر کے ہندوستان کی آزادی کا خواب رکھتے تھے۔ دوسرے طرف وہ جو برطانوی ہندوستانی فوج کے افسران بنے اور دونوں عضیم جنگوں میں لڑے۔ یہ بھی آزای کا خواب رکھتے تھے، لیکن اپنی۔ تیسری طرف تھی عام عوام جس کو پہلہ گروپ مظلوم اور دوسرا گروپ محکم سمجھتا تھا۔ اس فوج کی سرپرستی برطانوی گورے کرتے تھے جو مقامی عوام کو کمتر اور ذلیل سمجھتے تھے۔ اس دوسرے گروپ میں مقامی مہاراجہ، زمیندار اور جاگیرداروں…

Category : Shikva
Tags :
MAnto

چچا سام کے نام پھر ایک خط

چچا؟ چھہ دہائیوں سے آپ کو کسی نے اس نام سے نہیں پکارا ہوگا، تو میں نے سوچا کہ شاید مجھے آپ کا بھتیجا نہ ہونے کے باوجو آپ کو چچا بلانا چاہیئے، آخر میرے چچا منٹو آپ کو چچا بلاتے تھے۔ اس عرصے میں اتنا کچھ ہو چکا ہے کہ سمجھ نہیں آتا یہ خط کہاں سے شروع کیا جائے۔ میرے چچا نے آپ کی تنقید تو بہت کی، اور وہ آپ کو ناگوار بھی گزری لیکن آپ نے ان کی باتوں کو پوری طرح نظر اندازبھی نہیں کیا۔ مثال کے طور پر، انہوں نے آپ کے وہاں سیاہ فام اشخاص کے خلاف ظلم پر آواز اٹھائی اور ان کے مرنے کے چند سالوں بعد ہی آپ کو ان لوگوں کے حقوق ماننے پڑے۔ چچا بہت حسّاس آدمی تھے، اور تقسیمِ ہند نے ان کا دل توڑ دیا تھا۔…

Category : Shikva
Tags :
FatimaJinnah

عورت گھر کی عزت کیوں نہیں ہوتی

عورت گھر کی عزت اس لئے نہیں ہوتی کیوں کہ اس کو بھی گناہ کرنے کا اتنا ہی حق ہے جتنا مرد کو۔ شاید آپ کو یہ بات عجیب لگے لیکن اس میں کیا غلط ہے؟ گناہ انسانی فترت کا حصہ ہے، اور زندگی اس فترتِ انسانی سے جد و جہد کا نام۔ جب انسان گھر سے نکلتا ہے، تو مرد ہو یا عورت، دنیا کی رنگینیاں اسے اپنی طرف کھینچھتی ہیں، لیکن یہ خدا کا وہ امتہان ہے جس میں عورت کو اکثر بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ جن معاشروں میں عورتوں کو یہ حق نہیں دیا جاتا، سب سے زیادہ مظالم وہیں ہوتے ہیں۔ پچھلے چند روز میں ہی ہمارے ملک میں کافی ایسے واقعے رونما ہوئے ہیں کہ دل سوگ وارسا ہے۔ ایک نام نہاد عالمِ دین نے ایک سماجی کارکن کی شلوار اتارنے کی بات کی، وہ…

Category : Shikva
Tags :
Sadequain-and-Calligraphic-Modernism

کیا اس قوم کا صرف پیسا لوٹا گیا ہے؟

میں جھنڈا لہرانے والا وطن پرست نہیں، میری حب الوطنی میری تنقید میں ہے۔ اس ہی لئے صحیح یا غلط، میرے زبان و قلم سے اکشر تنقید ہی نکلی ہے۔ لیکن مجھے ہمیشہ یہ محسوس ہوا جیسے میں درد رکھنے کے با وجود اپنی قوم کے لئے سوتیلا، پرایا ہوں۔ جیسے وہ لوگ جن کی مفلسی مجھے درد دیتی ہے، شاید وہ ہی لوگ میرے دشمن بن جائیں اگر ان سے میری بہث ہو جائے۔ لیکن شاید قصور ان کا نہیں۔ کچھ روز قبل لاہور میں ایک ماں نے اپنی بیٹی کا قتل اس لئے کر دیا کہ وہ اپنی مرضی سے شادی کرنا چاہتی تھی۔ میری طرح میرے ہم وطن روشن خیالوں نے تبصرہ شروع کیا تو میرے ذہن میں ایک سوال اٹھا: ایسا کیوں ہے کہ کچھ موضوعات پر کم از کم پڑھی لکھی گفتگو عموماً انگریزی میں…

Category : Shikva
Tags :